غیر ملکی سرمایہ کاری سے پاکستان میں روزگار کے مواقع میں اضافہ ہوگا: چوہدری فواد حسین

301

دبئی،11فروری  (اے پی پی ) :وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین  نے کہا ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کاری سے پاکستان میں روزگار کے مواقع میں اضافہ ہوگا، وزیراعظم عمران خان کے ویژن، پالیسیوں اور اصلاحات کے ایجنڈے کے مزید ثمرات آنے والے دنوں میں ظاہر ہوں گے۔

پیپسی کو PEPSICO کی سینئرنائب صدر کرسٹا پائلٹ سے ملاقات میں وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ  برٹش ائیرویز ،  پیپسیکو اور دیگر عالمی کمپنیوں کی پاکستان میں سرمایہ کاری دنیا کے پاکستان پر بڑھتے ہوئے اعتماد کا واضح ثبوت ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان کی متنوع ثقافت،موسیقی اور سیاحت کے فروغ میں پیپسیکو کی شراکت داری چاہتے ہیں۔ پاکستان خوبصورت وادیوں اور رنگارنگ ثقافتوں کی حسین منزل ہے، پوری دنیا کو پاکستان کا حقیقی چہرہ دکھائیں گے۔

اس موقع پر   نائب صدر کرسٹا پائلٹ نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں اور فوڈ( سنیکس ) کے شعبے میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا ارادہ رکھتے ہیں۔ سرمایہ کاری کے تحت ملتان میں پوٹیٹو(Potato) یونٹ قائم کریں گے، پوٹیٹو یونٹ کے قیام سے آلو کی کاشت کرنے والے کسان مستفید ہوں گے۔ خواہش ہے کہ وزیراعظم عمران خان اس پوٹیٹو یونٹ کا افتتاح کریں۔

وزیر اطلاعات چوہدری فواد  حسین  نے پیپسی کو کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرتے  ہوئے کہاکہ ملتان میں پوٹیٹو یونٹ کے قیام سے آلو کی کاشت کرنے والے کسان مستفید ہوں گے۔

اے پی پی/ناہید/نائلہ

وی این ایس اسلام آباد