نیول چیف کی بحری مشق امن 2019 میں شریک ممالک کے وفود کے سربراہان سے ملاقاتیں

241

کراچی، فروری 10 (اے پی پی): چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے بحری مشق امن 2019 میں شریک ممالک کے وفود کے سربراہان سے ملاقاتیں کیں ۔

ترجمان پاک بحریہ کی جانب سے اتوار کے روز جاری کردہ بیان کے مطابق نیول چیف نے کمانڈر زمبابوے نیشنل آرمی، چیف آف رومانین نیوی، چیف آف کوسٹ گارڈ آزربائیجان اور امریکہ کے ایڈمرل ریٹائرڈ ولیم اے اوین سےملاقاتیں کیں۔ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور امن مشق 2019 پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفود کے سربراہان نے پاک بحریہ کی جانب سے امن مشق 2019 کے انعقاد کو سراہا-

اے پی پی/ عمّار برلاس/ رضوان

سورس: وی این ایس