وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے بین الاقوامی مذہبی آزادی کے لئے امریکی سفیر سموئیل ڈی براون بیک نے ملاقات کی

225

اسلام آباد، 22   فروری  (اے پی پی): وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے بین الاقوامی مذہبی آزادی کے لئے امریکی سفیر سموئیل ڈی براون بیک نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوںممالک  کے درمیان تعاون اور باہمی مفاد کے متعدد معاملات خصوصاً مذہبی رواداری، بین المذاہب ہم آہنگی اور امن عامہ کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر خارجہ  نے ملاقات میں قوموں اور ان کی  عوام کے درمیان بقائے باہمی ، رواداری اور امن کے فروغ میں تنظیموں اور اداروں کے درمیان بین الاقوامی کوششوں اور تعاون کو فعال کرنے کی اہمیت پر  زور دیا۔

مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بین المذاہب رواداری  کا  فروغ ہماری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔ انہوں نےبتایا کہ اسلام

 محبت، امن اور مذہبی رواداری کا درس دیتا ہے ۔

 امریکی سفیر براؤن بیک نے  بقائے باہمی ، لچک اور ہم آہنگی پر مبنی پاکستانی حکومت کی پالیسیوں کی  تعریف کی۔

اے پی پی/حمزہ/قرۃالعین

وی این  ایس، اسلام آباد