وزیر خارجہ کی جرمنی میں اراکین پارلیمنٹ سے ملاقات

234

میونخ ( جرمنی) ،15 فروری (اے پی پی): وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے میونخ میں گلوبل سیکورٹی کانفرنس کے دوران امریکی لاء میکرز/ اراکین پارلیمنٹ کے وفد سے  ملاقات کی۔ امریکی لاء میکرز کے وفد جس کی قیادت رپبلکن سینیٹر لنڈسے گراہم کر رہے تھے ،میں 8 سینیٹرز اور 10 کانگریس مین شامل تھے۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی ایشیا میں پاکستان اور امریکہ نے ہمیشہ ملکر امن و استحکام کے لئے کاوشیں کی ہیں۔ دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات کے حصول کیلئے کثیر الجہتی پاک امریکہ تعلقات ناگزیر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  پاکستان، امریکہ کی افغانستان میں قیام امن کی کاوشوں کی حمائیت جاری رکھے گا اور افغان مسئلے کے پر امن حل کیلئے سہولت کار کا کردار نبھاتا رہے گا۔ ہم سمجھتے ہیں کہ پاکستان میں امن افغانستان میں قیام امن سے مشروط ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے مابین دیرپا، سٹریٹیجک شراکت داری دونوں ممالک کے یکساں مفاد میں ہے۔

سینیٹر لنڈسے گراہم نے اس موقع پر پاکستان اور امریکہ کے مابین آزاد تجارتی معاہدے (ایف ٹی اے) کے قیام پر زور دیا۔

اے پی پی/ حمزہ رحمٰن /فاروق

سورس: وی این ایس، میونخ