گڈگورننس کیلئے پیشہ ورانہ مہارت اورتربیت ناگزیرہے، وزیرخزانہ اسد عمر

209

اسلام آباد  ،21   فروری  (اے پی پی): ‏ وفاقی وزیرخزانہ اسدعمر نے کہا ہے کہ  گڈگورننس کیلئے پیشہ ورانہ مہارت اورتربیت ناگزیرہے،ان   کا کہنا تھا کہ پیشہ ورانہ افراد کو مراعات دے  کر   انکی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھایا جاسکتاہے۔

وفاقی وزیرخزانہ نے بزنس  لیڈرزکانفرنس سےخطاب کرتے ہوئے کہا  کہ حکومت تاجر برادری کی بہتری  کے لئے اقدامات کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نجی شعبے میں بھی پروفیشنلز کو موقع دیا جاتا ہے  اور جب تک پروفیشنلز کو موقع نہیں دیں گے ترقی نہیں ہوگی۔

اے پی پی/وسیم/قرۃالعین

وی این ایس اسلام آباد