محمد عرفان محسود کا ایک اور اعزاز ،100پاؤنڈ وزن کے ساتھ 12پش اپس کرکے ریکارڈ قائم کر دیا

286

اسلام آباد،30مارچ(اے پی پی ):جنوبی وزیرستان کے محمد عرفان محسود نے ایک بار پھر گینزبک آف ورلڈ میں نام درج کرا  کے پاکستان کا نام روشن کر لیا ہے۔محمد عرفان محسود نے 100پاؤنڈ وزن کے ساتھ 12پش اپس کرکے ریکارڈ قائم کیا،محمدعرفان محسود اس سے قبل 17ریکارڈ قائم کرچکے ہیں ۔گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ سے تصدیقی ای میل بھی  موصول ہوگئی ہے۔

مارشل آرٹ کے استاد نے ایک منٹ میں 100پاؤنڈ وزن کے ساتھ 12پش اپس کرکے مقرر کیا گیاایک منٹ میں 8پش اپس کا ریکارڈ تھوڑکر گنیزبک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کرایا۔

یاد رہے کہ ایک ہفتہ قبل محمد عرفان محسود کی اکیڈمی میں تربیت لینے والے 9سالہ محمد رضوان نے بھی گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا پہلا ریکارڈ در ج کیا تھا ۔

وی این ایس ، اسلام  آباد