پنجاب بھر میں انتظامی بنیادوں پر نئے ا ضلاع بنانے کاجائزہ لے رہے ہیں: سردار عثمان بزدار

208

لاہور،26 مارچ (اے پی پی): وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کااجلاس ہوا ۔اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب بھر میں انتظامی بنیادوں پر نئے ا ضلاع بنانے کاجائزہ لے رہے ہیں۔ چیف سیکرٹری کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی انتظامی بنیادوں پر نئے ا ضلاع بنانے کا جائزہ لے گی۔ گڈ گورننس اور پبلک سروس ڈلیوری میں بہتری لا کر رہیں گے ۔پولیس اور انتظامیہ کے افسران حکومت کے دست وبازؤ ہیں ۔عوام او رعوامی نمائندو ں سے مضبوط رابطے قائم کئے جائیں۔ پنجاب کے ہسپتالوں میں بہتری حکومت کی ترجیحات میں اولین ہے۔ پولیس ، صحت اور تعلیم کے شعبوں کو خوب سے خوب تر بنا کر عوام کی زندگیوں میں حقیقی تبدیلی لا کر رہیں گے۔ماضی کی روایات کے برعکس انتظامیہ سیاسی طو رپر آزاد اور فیصلے کرنے میں خود مختار ہے انتظامیہ اور پولیس کو خود مختاری دینے کی ایسی مثال نہ پہلے تھی نہ آئندہ نظر آئے گی۔ صرف رویے بدلنے سے سروس ڈلیوری میں بہتری آنا شروع ہوجائے گی۔ ڈی سی اور ڈی پی او میری ٹیم کا حصہ ہیں۔

سردار عثمان بزدار نے مزید کہا کہ عوام کی خدمت کرنے والوں کے ساتھ کھڑا ہوں گا۔وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق غریب عوام کو ریلیف دیناہے اور تبدیلی لاکر دکھانی ہےگڈگورننس سے واضح تبدیلی نظر آنی چاہیے تاکہ دوسرے صوبے پنجاب کی مثال دیں۔ڈپٹی کمشنر او رڈی پی او کو ایک ہی بیج پر ہونا چاہیے، عدم تعاون کا رویہ قطاً برداشت نہیں اچھے نتائج اور بہترین سروس ڈلیوری کیلئے پولیس اور انتظامیہ کو مل جل کر ایمانداری سے کام کرنا ہو گا۔ ترقیاتی منصوبوں کی نسبت انتظامیہ کے رویے بدلنے کا اثر دیر پا ہوتا ہے ۔پنجاب کو گڈ گورننس کے لحاظ سے ماڈل صوبہ بنائیں گےپنجاب بھر میں بغیر اطلاع دورے کر کے سروس ڈلیوری کا خودجائزہ لوں گا عوام کے مسائل جاننے اور ان سے براہ راست رابطے کے لئے جدید آئی ٹی نظام سے بھی مدد لی جائے گی ۔وزیراعلیٰ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں گڈ گورننس اورپبلک سروس ڈلیوری میں بہتری کے لئے کمشنر ز، آر پی اوز ، ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز نے تجاویز دیں ۔ وزیراعلیٰ نے قابل عمل تجاویزپر عمل درآمد کی یقین دہانی کرائی ۔

چیف سیکرٹری ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ، آئی جی پنجاب ،ترجمان وزیراعلی پنجاب ڈاکٹر شہباز گل ، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز ، سرگودھا او رفیصل آباد ڈویژن کے کمشنرز، آر پی آوز ، ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز نے اجلاس میں شرکت کی۔

وی این ایس ،لاہور