خون کے عطیے کے حوالے سے متعلق قانون سازی کیلئے اسمبلی میں بل جلد پیش کیا جائے گا: شہریار آفریدی

329

اسلام آباد،12اپریل(اے پی پی ):وزیر مملکت برائے داخلہ شہریا ر آفریدی نے کہا ہے کہ خون کے عطیے کے حوالے سے متعلق قانون سازی کیلئے اسمبلی میں بل جلد پیش کیا جائے گا، انھوں نے کہا کہ میں جب تک زندہ رہوں کا سندس فاونڈیشن کے لیے کام کروں گا۔
سندس فاونڈیشن کی تقریب سے خطاب میں شہریار آفریدی نے کہا کہ سندس فاونڈیشن تھلیےسیمیا کے حوالے سے ملک میں منفرد خدمات انجام دے رہی ہے،سلام ہے اس ماں کو جس کے بیٹے بیمار بچوں کے لیے خون عطیہ کرتے ہیں۔
انھوں نے کہاکہ جس کے دل میں درد ہوتا ہے اللہ اس کے دل میں ہوتا ہے، عوام کے جان مال صحت کی حفاظت ریاست کی ذمہ داری ہے، اسلام آباد کے کالجز یونیورسٹیز میں خون کے عطیے کے لیے کیمپ لگائیں گے۔

سورس:وی این ایس ، اسلام آباد