وزیر خارجہ سے اردن کے سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید بہتر بنانے پر اتفاق،

427

اسلام آباد، 15 اپریل(اے پی پی): وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے اردن کے سفیر میجر جنرل (ر) ابراہیم المدنی سے وزارتِ خارجہ میں ملاقات کی ، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، پاکستان اور اردن کے مابین باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون پر بات چیت کی گئی۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملاقات کے دوران کہا کہ اردن، پاکستان کا بہترین دوست ملک ہے جس نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا،پاکستان اور اردن کے مابین مشترکہ مذہبی اور ثقافتی اقدار پر مبنی برادرانہ تعلقات ہیں اور 2018 میں کنگ عبداللہ کے دورہ ء پاکستان سے دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات میں مزید بہتری آئی۔

وزیر خارجہ نے اردن کے سفیر کی پاکستان میں تعیناتی پر نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ  آپ دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مزید تقویت دینے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

سورس: وی این ایس اسلام آباد