جدہ : ڈائریکٹر جنرل حج ساجد یوسفانی کی حج انتظامات کے حوالے سے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کو بریفننگ

274

جدہ(سعودی عرب)30 مئی (اے پی پی ): ڈائریکٹر جنرل حج ساجد یوسفانی نے حج انتظامات کے حوالے سے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کو بریفننگ دی،ڈی جی حج نے وزیر خارجہ کو آگاہ کیا کہ  اس سال وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر  حجاج کرام کی سہولت کیلئے خصوصی انتظامات کیے جا رہےہیں۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی  نے کہا کہ حج کوٹہ کو دو لاکھ تک بڑھانے پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور  سعودی حکومت کے تہہ دل سے ممنون ہیں۔انہوں نے بتایا کہ  حجاج کرام کی جدہ آمد سے  واپس پاکستان روانگی تک تمام مراحل پر ان کی آسائش اور آرام کا مکمل خیال رکھا جائے ۔

وزیر خارجہ  نے حجاج کرام میں شامل بزرگوں ،خواتین ،معزوروں اور بچوں کا خصوصی خیال رکھنے کی ہدایت کی اور  کہا کہ   حجاج کرام میں شامل بزرگوں کا  خاص خیال رکھا جائے تاکہ  انہیں مناسک حج کی ادائیگی میں کسی قسم کی تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

وزیر خارجہ نےامسال حجاج کرام کیلئے کئے جانے والی رہائشی  و دیگر انتظامات پر  بھی اطمینان کا اظہار کیا۔

سورس : وی این ایس ، جدہ