وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی ابوشیبا گروپ آف کمپنیز کے چیرمین صیاح ابو شیبا کی سربراہی میں وفد سے ملاقات

219

کویت،19مئی(اے پی پی ): وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے  کوئیت میں ابوشیبا گروپ آف کمپنیز کے چیرمین صیاح ابو شیبا کی سربراہی میں کوئتی بزنس مینوں کے وفد سے یہاں اتوار کے روز ملاقات کی ،دوران ملاقات پاکستان میں تجارت آور مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے میسر مواقعوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر خارجہ نے کویت کے کاروباری حضرات کے وفد پر واضح کیا کہ پاکستان میں توانائی،زراعت ،صحت ،تعلیم اور کنسٹرکشن کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں،ہم پاکستان میں کوئتی کمپنیوں کی طرف سے کی جانے والی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کریں گے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان میں تحریک انصاف کی حکومت، بیرونی سرمایہ کاری کو نہ صرف بڑھانے کا تہیہ کئے ہوئے  ہے بلکہ سرمایہ کاروں کو ہر ممکن معاونت فراہم کرنے کیلئے بھی ہر عزم ہے۔

کویتی وفد نے وزیر خارجہ کی کویت آمد پر ان کا خیر مقدم کیا اور پاکستان میں عنقریب بڑی سرمایہ کاری کی نوید بھی سنائی۔

آخر میں وفد کے سربراہ مسٹر صباح آبو شیبا  نے کویت بزنس کمیونٹی کی طرف سے یاداشت کیلئے سوئینیر بھی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کو پیشِ کئے۔

سورس:وی این ایس، اسلام آباد