اسلام آباد ، 28 جون ( اے پی پی ): وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سینیٹ وفاق کی علامت ہے اور وفاق پر حملہ صوبوں کو کمزور کرنے کے مترادف ہے۔
چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے بارے میں لگائے جانے والے اپوزیشن کے اعتراضات کا جواب دیتے ہوئے معاون خصوصی نے کہا ہے کہ چئیرمین سینیٹ کی ذات پہ حملہ قومی ادارے کی ذات پہ حملہ ہے کیونکہ وہ ملک کے قابل احترام ادارے کی سربراہی اور نمائندگی کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ان کا انتخاب جمہوری طریقے سے ہوا ہے ۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اگر اپوزیشن کو چئیرمین سینیٹ سے اختلاف ہے تو ان کو چاہئے کہ چارج شیٹ سامنے لایں ، حکومت اس کے بعد لائحہ عمل طے کرے گی۔
سورس : وی این ایس اسلام آباد