وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کا جائزہ اجلاس

173

 اسلام آباد، 26 جون ( اے پی پی ): وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کا جائزہ اجلاس ہوا۔اجلاس  میں پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے تحت جاری منصوبوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا  ۔

اجلاس  میں وزیر اعظم عمران  خان نے  اسلام آباد میں پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے منصوبوں پر کام تیز کرنے کی ہدایت کی ۔ انہوں نے سی ڈی اے کو اسلام آباد میں شجر کاری کی مہم مزید موثر بنانے اور جنگلات کی حفاظت پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی ہے۔

اجلاس میں وزیر ہاؤسنگ طارق بشیر چیمہ، سیکرٹری ہاؤسنگ ڈاکٹر عمران زیب ، چیئرمین سی ڈی اے اور ڈی جی ہاؤسنگ وزارت ہاؤسنگ شریک ہوئے۔

وی این ایس ، اسلام آباد