گلگت بلتستان کے روائتی لکڑی کے برتن آج بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز

372

گلگت،  05 جولائی  ( اے پی پی): گلگت بلتستان کے روائتی لکڑی کے برتن آج بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ گلگت  کے ماہر کاریگر مایون 22 سال سے لکڑی کے برتن بنا رہے ہیں  اس کام  میں وہ مہارت رکھتے ہیں۔ ان کے علاقے میں گیس اور بجلی دونوں ہی ناپید ہیں لیکن انہوں نے قدرتی چشموں کے مدد سے دیسی پن چکی یا دیسی چرخا تخلیق دیا، جس کی مدد سے وہ لکڑی کو تراش کر برتنوں کی شکل دیتے ہیں۔

ان برتنوں کی بناوٹ کے لئے وہ اخروٹ، خوبانی اور چنار کی لکڑی کو پہلے کاٹ کر 4-6 ماہ تک پانی میں رکھتے ہیں، تاکہ لکڑی مضبوط ہو جائے اور ٹوٹنے سے محفوظ رہے۔

مایون  نے لکڑی  کے برتن کے استعمال کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ  لکڑی کے برتن صحت کے لئے انتہائی مفید ہیں ان میں کھانے پینے سے بہت سی بیماروں سے روک تھام ممکن ہے۔

وی این ایس گلگت