ترجمان دفترِ خارجہ کا کلبھوشن جادیو فیصلے کا خیر مقدم

413

اسلا آباد، 17 جولائی ( اے پی پی):ترجمان دفتر خارجہ نے  بدھ کے روز عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر  حکومت پاکستان کا  ردعمل دیتے ہوئے کہا   کہ کلبھوشن جادیو کیس میں پاکستان  کے مؤقف کی اخلاقی اور سیاسی  فتح ہوئی ہے اور عالمی عدالت انصاف  نے بھارت کی کلبھوشن کی رہائی یابریت کی استدعا مسترد کر دی ہے۔ اب فیصلہ سننے کے بعد پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہونے کی حیثیت سے قانون کے مطابق کاروائی کرے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا  کہ نیوی کمانڈر کلبھوشن جادیو جعلی دستاویزات اور بغیر ویزے کےپاکستان میں آیا اوروہ پاکستان میں دہشت گرد کاروائیوں، تباہ کاریوں اور جاسوسی کا مرتکب پایا گیا۔ان دہشت گرد کاروائیوں میں معصوم لوگوں کو قتل کیا گیا،۔کمانڈر کلبھوشن نے پاکستانی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے اپنے جرائم کا اقرار کیا ہے جو بھارتی دہشت گردی کا کھلم کھلا ثبوت ہے۔

سورس: وی این ایس، اسلام آباد