عالمی عدالت انصاف کافیصلہ پاکستان کی فتح ہے: معاون خصوصی اطلاعات و نشریات

359

اسلام آباد، 17 جولائی ( اے پی پی):معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ

عالمی عدالت انصاف کافیصلہ پاکستان کی فتح ہے۔کلبھوشن کی بریت ، رہائی  اور واپسی کی بھارتی استدعا  کامسترد ہونا پاکستانی موقف کی جیت ہے۔

معاونِ خصوصی کا مزید کہنا تھا کہ کلبھوشن یادیو بھارتی ریاستی دہشت گردی کا حقیقی چہرہ ہے۔ کلبھوشن کی دہشت گردی سے کئی خواتین بیوہ  اور بچے یتیم ہوئے۔ کلبھوشن یادیو کا مجسٹریٹ کے سامنے اعترافی بیان ہندوستان کے مکروہ چہرے  کو بے نقاب کرتا ہے۔

سورس: وی این ایس، اسلام آباد