بجلی چوری کی روک تھام مہم میں ایک بلین روپے کی ریکوری ہوئی:صوبائی مشیر توانائی حمایت اللہ

215

پشاور، 17 جولائی(اے پی پی): مشیر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا برائے توانائی حمایت اللہ نے کہا ہے کہ بجلی چوری کی روک تھام    مہم میں ایک  بلین روپے کی ریکوری ہوئی، پاور اینڈ انرجی ڈیپارٹمنٹ  سے صوبے کو 128 ارب روپے آمدن ملتا ہے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے توانائی حمایت اللہ نے پریس بریفنگ میں کہا کہ حکومت نے پچھلے سال بجلی چوری کی روک تھام  مہم  شروع کی، اس مہم میں دو ہزار ایف آئی آرز  رجسٹر اور 560   افراد گرفتار ہوئے۔ اس کے علاوہ 23 ہزار 500  کنڈے ہٹا ئے گئے، حمایت اللہ کا کہنا تھا کہ انرجی اینڈ پاور ڈیپارٹمنٹ صوبے کا اہم ڈیپارٹمنٹ ہے اور اس سے صوبے کو 128بلین روپے ملتے ہیں جس میں 37 بلین روپے ٹیکسز کی مد میں اکٹھے کئے جاتے ہیں، صوبے کو 71  فیصد آمدنی انرجی اینڈ پاور ڈیپارٹمنٹ سے ہوتی ہے، 23  بلین روپے پیڈو سے ملتے ہیں، انھوں نے کہا کہ آئل اینڈ گیس کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں تبدیلی لائی گئی ہے اور اب بورڈ آف کے پی او جی ڈی سی ایل میں نان ٹیکنیکل افسر نہیں ہے ۔

 حمایت اللہ کا کہنا تھا کہ 34  ارب روپے میں 10 فیصد آئل اینڈ گیس پیدا کرنیوالے علاقوں میں جاتا ہیں،  اب تک صوبے کی تمام بجلی نیشنل گرڈ جا رہی تھی لیکن اب کوشش ہے کہ صوبے کی بجلی انڈسٹریز کو جائے، اس سال ہم نے ریونیو میں 600  فیصد اضافہ لانا  ہے  اور ورلڈ بینک کے تعاون سے 3پروجیکٹس کا آغاز کر رہے ہیں جو 180 میگاواٹ بجلی پیدا کرینگے اور 500  میگاواٹ کے 3 پروجیکٹس کا آغاز کر رہے ہیں جس کیلئے 20  فیصد صوبائی حکومت اور 80 فیصد بینک سے لئے جائینگے۔

سورس: وی این ایس، پشاور