وزیراعظم عمران خان سے امریکی ایوان نمائندگان کی سپیکر نینسی پلوسی کی ملاقات

289

واشنگٹن ، 24 جولائی (اے پی پی): وزیر اعظم عمران خان سے  امریکی ایوان نمائندگان کی سپیکر نینسی پلوسی نے   کیپیٹل ہل  میں اہم ملاقات کی  اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ ملاقات کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے سپیکر نینسی پلوسی نے کہا  کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات انتہائی اہم ہیں، جنوبی ایشیاءمیں قیام امن کے لئے وزیراعظم عمران خان کی خدمات پر سلیوٹ پیش کرتی ہوں۔ سپیکر نینسی پلوسی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو کیپٹل ہل آمد پرخوش آمدید کہتے ہیں۔پاکستان اور امریکہ کے تعلقات انتہائی اہم ہیں، امریکہ میں کئی پاکستانی ڈاکٹرز خدمات سرانجام دے رہے ہیں، جنوبی ایشیاءمیں قیام امن کے لئے وزیراعظم عمران خان کی خدمات پر سلیوٹ پیش کرتی ہوں۔

سورس: وی این ایس، واشنگٹن ڈی سی