ایشین بوائےعثمان وزیر کی  دوسری پروفیشنل فائیٹ 7 ستمبر کو فلپائین میں منعقد ہوگی

220

اسلام آباد، 18اگست(اے پی پی ):باکسنگ کے عالمی افق پر تیزی سے ابھرتا ہوا پاکستانی ستارہ عثمان وزیر ایک دفعہ پھر جیت کے لئے پرجوش۔ایشین بوائے عثمان کے پروفیشنل کرئیر کی دوسری بڑی فائیٹ 7 ستمبر کو فلپائین میں منعقد ہوگی۔

ایشین بوائے کے نام سے شہرت حاصل کرنے والے نوجوان پاکستانی باکسر 7 ستمبر کو فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں اپنے پروفیشنل کرئیر کی دوسری بڑی فائیٹ لڑیں گے۔ عثمان وزیر آج کل فلپائن کے نیوی کیمپ میں معروف فلپینی باکسر اور سپر فلائی ویٹ ورلڈ  چیمپئن جیرون انکاجاس Jerwin ancajas کے ساتھ سخت ٹریننگ کررہے ہیں۔

 جیرون نے ایشین بوائے کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انھیں امید ہے کہ عثمان وزیر عالمی رینکنگ کی منازل تیزی سے طے کرتے ہوئے اپنے ملک کا نام روشن کریں گے اور دنیا بھر میں پاکستان کا پرچم سربلند کرتے رہیں گے۔

عثمان وزیر پہلے پاکستانی اتھلیٹ ہیں جو کہ عالمی شہرت یافتہ باکسر مینی پاکیئو پروموشن کے زیر سایہ ورلڈ ٹائٹل فائیٹ کے انڈر کارڈ کھیلیں گے۔ دوسری جانب ایشین بوائے کی حوصلہ افزائی کے لئے عالمی شہرت یافتہ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان بھی اس فائیٹ کو دیکھنے کے لئے خصوصی طور پر منیلا جائیں گے۔

وی این ایس، اسلام آباد