ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے پاکستان ٹیلی ویژن ہیڈ کوارٹرز میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا

275

اسلام آباد، 18اگست(اے پی پی ):وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریا ت ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے وزیر اعظم عمران خان کے خصوصی پروگرام کلین گرین پاکستان کے تحت آج پاکستان ٹیلی ویژن ہیڈ کوارٹرز اسلا م آباد میں پودا لگایا۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نےکہا کہ درخت زمین پر ہریالی بڑھانے اور محفوظ ماحول کےلئے ناگزیر ہیں،انہوں نے کہا کہ درخت لگانا حضرت محمد ﷺ کی سنت اور صدقہ جاریہ ہے۔

 انہوں نے مزید  کہا کہ حکومت نے پانچ برسوں میں پاکستان کےلئے شجرکاری مہم کے تحت دس ارب پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔

وی  این ایس، اسلام  آباد