وزیراعظم نے کراچی میں گاربیج ٹرانسفر اسٹیشن کی تعداد بڑھانے کی ہدایت کردی

269

اسلام آباد  ،23اگست (اے پی پی):وزیراعظم  عمران خان نے کراچی  میں گاربیج ٹرانسفر اسٹیشن کی کم تعداد کا نوٹس لیتے ہوئے ان کی تعداد کو ایک مربط حکمت عملی کے تحت  بڑھانے اور کوڑا کرکٹ کو مناسب طریقے سے ٹھکانے لگانے کو یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

وفاقی وزیر برائے بحری امور علی حیدر زیدی  سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھاکراچی ملک کا  اقتصادی مرکز ہے، ماضی کی بد انتظامی نے شہر قائد کا روایتی حسن تباہ  کیااور کراچی کے مکینوں کی زندگی کو اجیرن کر دیا ،اس صورت حال کا مکمل تدارک ضروری ہے ۔

ملاقات کے دوران وفاقی وزیر نے وزیراعظم کو  کلین کراچی مہم کے تحت شہر قائد میں صفائی ستھرائی کے حوالے سے  ہونے والی پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دی  ۔وزیراعظم نے کراچی سے پی ٹی آئی کے منتخب عوامی نمائندوں کو بھی کلین کراچی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ہدایت کردی ۔

وی این ایس،اسلام آباد