کامیاب نوجوان پروگرام  کے تحت 52فیصد  قرضے خواتین کو دیئے جائیں گے : ڈاکٹر فردوس عاشق  اعوان

256

اسلام آباد ،  23 اگست ( اے پی پی ): معاون خصوصی برائے  اطلاعات و نشریات    ڈاکٹر فردوس عاشق  اعوان نے  کہا ہے  وزیراعظم نے کامیاب نوجوان پروگرام کی منظوری دی ہےجس کے تحت  52فیصد نوجوان خواتین کو قرضے دیئے جائیں گے۔ حکومت نے خواتین کی معاشی خودمختاری کیلئے کئی اقدامات کیے ہیں جبکہ چھوٹی صنعتوں کے فروغ کیلئےمزید  اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

 راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے زیر اہتمام  تقریب سے خطاب  کرتے ہوئے  معاون خصوصی  نے کہا  کہ  مسئلہ کشمیر دو ممالک  کا نہیں بلکہ دو نظریات کے درمیان تنازعہ ہے۔انہوں نے    کہا کہ  اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو کشمیر کی صورتحال کا سنجیدگی سے نوٹس لینا چاہیے۔مسئلہ کشمیر کیلئے ہم سب کو اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

وی این ایس ، اسلام آباد