لاہور، آگست 31 (اے پی پی): وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا کرتارپور راہداری کوکھولنے کا ویژن بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کیلئے ایک بڑا قدم ہے۔
بابا گورو نانک کے 550 ویں جنم دن کے حوالے سے منعقد بین الاقوامی سکھ کنوینشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان اسلام کی تعلیمات اور اقدار کے مطابق اقلیتوں کو ان کے تمام بنیادی حقوق کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہے۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام سکھ برادری کو اپنی طاقت سمجھتے ہیں، انہوں نے کہاکہ باباگرونانک کا ہر پیروکار مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کی آواز بنے۔
VNS, Lahore











