پاکستان کی معیشت کو مضبوط بنانے کیلئے ہر سطح پر کوشش کرینگے: ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

211

اسلام آباد ، 23 اگست (اے پی پی ): معاون خصوصی برائے  اطلاعات و نشریات    ڈاکٹر فردوس عاشق  اعوان نے  کہا ہے   کہ  پاکستان کی معیشت کو مضبوط بنانے کیلئے ہر سطح پر کوشش کرینگے۔ آزاد کشمیر کی خواتین کو معاشی طور پر خودمختار بنانے کیلئے پاکستان اپنا کردار ادا کریگا۔

میڈیا  سے گفتگو کر تے ہوئے  معاون خصوصی کا  کہنا تھا کہ  مقبوضہ کشمیر   میں متاثرہ خاندانوں کی فلاح و بہبودکیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔پاکستانی تاجر برادری سمیت دفتر خارجہ، میڈیا اور حکومت   دنیا بھر میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔

وی این ایس ، اسلام آباد