آزادی کی صبح طلوع ہونے تک کشمیریوں کے ساتھ رہیں گے: ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

189

اسلام آباد ، 06 ستمبر ( اے پی پی ): معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ آج پوری قوم اپنی فوج کے غازیوں اور شہدا کو خراج تحسین پیش کررہی ہے۔ انہوں نے  کہا کہ پوری قوم یک زبان یک آواز ہو کر یہ پیغام دے رہی ہے کہ جب تک کشمیر  میں  آزادی کی صبح نہیں ہوتی ان کے ساتھ رہے گی جبکہ  وزیر اعظم عمران خان  ان کے سفیر بنیں گے ۔

یوم دفاع  و شہدا ء   کے موقع  پر شہید ارسلان عالم ستی کے گھر آ مد پر  شہید کے لیے فاتحہ خوانی اور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے معاون خصوصی نے کہا ہے کہ شہدا اور ان کے خاندان کا اس ملک پر قرض ہے۔انہوں نے کہا کہ آج کا دن  ان  تمام شہدا جنہوں نے پاک دھرتی پر اپنا خون نچھاور کیا ان کو خراج تحسین اور سلام پیش کرنے کا دن ہے۔

شہدا کے خاندان کا  حوصلہ قابل فخر  قرار دیتے  ہوئے  ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان     کا کہنا تھا کہ ہم مل کے اس دھرتی کی حفاظت جاری رکھیں گے۔

سورس : وی این ایس ، اسلام آباد