انسانی حقوق کی کمشنر کی طرف سے کشمیریوں کیلئے آواز اُٹھانے سےبین الاقوامی برادری کو مثبت پیغام جائے گا: تہمینہ جنجوعہ

176

جنیوا(سوئٹزرلینڈ)،09ستمبر(اے پی پی ):وزیر اعظم کی نمائندہ خصوصی برائے جنیوا  تہمینہ  جنجوعہ نے  اقوام متحدہ کی  انسانی حقوق کی کمشنر MICHELLE BACHELET کا  جنیوا میں انسانی حقوق کی کونسل  کے بیالیسویں(42) اجلاس کے موقع  پر  مقبوضہ کشمیر پر بیان کو  حوصلہ افزاء قرار دیا ہے جس میں انہوں  نے مقبوضہ کشمیر  سے کرفیو  اُٹھانے ، موصلاتی نظام کو بحال کرنے اور کشمیریوں کے  بنیادی حقوق کی بحالی کا مطالبہ کیا  ہے۔

وزیر اعظم کی نمائندہ خصوصی نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے  کہ اقوام  متحدہ کی انسانی حقوق  کی  کمشنر نے  بھارت سے  اپیل کی ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر  میں  لاک ڈاون اور کرفیو میں نرمی کرے  اور بنیادی خدمات تک لوگوں کی رسائی کو یقینی بنایا جائے  جبکہ  زیرحراست افراد کے تمام قانونی حقوق کا بھی  احترام کیا جائے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ مسئلہ کشمیر  کے حل کیلئے کشمیریوں سے  مشورہ کیا جائے اور انہیں فیصلہ سازی کے عمل  میں شریک کیا جائے جس سے  ان کے مستقبل پر مثبت اثرات مرتب ہونگے ۔

تہمینہ درانی  نے  کہا کہ  انسانی حقوق کی کمشنر کی طرف سے  کشمیریوں  کیلئے آواز اُٹھانے  سے بین الاقوامی   برادری کو  بھی مثبت پیغام  جائے گا۔

سورس: وی این ایس، اسلام آباد