ہیومن رائٹس کمشنر کا مقبوضہ کشمیر سے متعلق بیان حوصلہ افزا ہے، بھارتی مظالم اب بند ہونے چا ہیے :شاہ محمود قریشی

183

جنیوا(سوئٹزرلینڈ)،09ستمبر(اے پی پی ): وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی  نے کہا  ہے کہ آج ہیومن رائٹس کمشنر  کا مقبوضہ کشمیر سے متعلق   بیا ن بہت حوصلہ افزا ہے، ہم عرصہ دراز سے جو کہتے آئے ہیں آج ہیومن رائٹس کونسل کے اجلاس کے آغاز میں اس کا اظہار ہوا ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اب بند ہونے چاہیے۔

ہیومن رائٹس کونسل کے بتالیسویں اجلاس میں  شرکت کیلئے جنیوا،سوئٹزرلینڈ پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی  نے کہا کہ آج ہیومن رائٹس کونسل کے اجلاس کا آغاز ہوا ہے، ہیومن رائٹس کمشنر  نے  مقبوضہ کشمیر سے متعلق   بیا ن دیا ہے  جس میں  مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن ، پابندیوں اور کرفیو ہٹائے کا  کہا گیا ہے  جبکہ  ذرائع مواصلات پر عائد پابندیوں اور جو بنیادی انسانی حقوق مقبوضہ جموں و کشمیر میں سلب کئے گئے ہیں ان کو بحال کرنے کا مطالبہ کیا گیا جو کہ انتہائی حوصلہ افزا ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ اگلے دو یوم میں ہمیں ہیومن رائٹس کونسل ، انسانی حقوق پر کام کرنے والی بین الاقوامی تنظیموں اور این جی او ز کے ساتھ پاکستان اور کشمیر کا نکتہء نظر اجاگر کرنے کا موقع ملے گا۔انہوں  نے مزیدکہا کہ آج دنیا دیکھ رہی ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری ظلم و بربریت آہستہ آہستہ بے نقاب ہو رہے ہیں۔

سورس: وی این ایس، اسلام آباد