بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ پاکستان کے موقف کی جیت ہے: ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

131

اسلام آباد ، 17 ستمبر ( اے پی پی ): وز یراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے نے مقبوضہ جموں وکشمیر کی صورتحال پر فسطائی مودی کے جھوٹ کا پول کھول دیا ہے ۔یہ فیصلہ پاکستان کے موقف کی جیت ہے۔

سماجی رابطے کی ویب  سائٹ  ٹویٹر  پر معاون خصوصی نے کہا کہ  بھارتی ظلم و جبر مظلوم کشمیریوں کے صبر کے  آگے پسپا ہورہا ہے جبکہ مقبوضہ کشمیر میں عالمی انسانی حقوق کا تحفظ بھارتی عدلیہ کی آزادی کا امتحان ہے۔

وی این ایس ، اسلام آباد