حکومت تکنیکی اور مالی مدد فراہم کرکے پالیسی سازی کے ذریعے برآمدی مصنوعات کی تنوع پر توجہ مرکوز کر رہی ہے: عبدالرزاق داؤد

222

اسلام آباد ، 17 ستمبر (اے پی پی) :وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہ ہے کہ حکومت تکنیکی اور مالی مدد فراہم کرکے پالیسی سازی کے ذریعے برآمدی مصنوعات کی تنوع پر توجہ دے رہی ہے، پاکستان میں مختلف ماحولیاتی اور موسمی حالات کی وجہ سے 20 قسم کا شہد تیار ہوتا ہے۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہد تیارکرنے والے اور برآمد کنندگان کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ شہد کی جدید طریقوں سے پیداوار کے حصول اور اس شعبہ میں  نجی سطح سے مہارت اور آگاہی حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ جدید طریقوں سے ہم آہنگ ہو کر یورپی یونین سمیت تمام مارکیٹوں کے مطلوبہ معیارات کو پورا کیا جاسکے گا جو شہد کی برآمد میں کئی گنا اضافہ ہوگا۔ یوروپی یونین جیسی منڈیوں میں برآمدات کے لئے حکومت شہد کے برآمد کنندگان کو تکنیکی اور مالی مدد فراہم کرے گی۔ رزاق داود نے کہا کہ پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے اور ملک میں مختلف ماحولیاتی اور موسمی حالات کی وجہ سے 20 اقسام ا شہد تیار ہوتا ہے۔

ملاقات میں رکن قومی اسمبلی نفیسہ عنایت اللہ خان بھی موجود تھیں۔

 وی این ایس ، اسلام آباد