اسلام آباد ، 26 ستمبر ( اے پی پی ): وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سب سے بڑا چیلنج قانون پر عملدر آمد کرانا ہے۔
اسلام آباد میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ انفارمیشن کمیشن کیلئے حکومت نے 70ملین روپے بجٹ میں رکھے ہیں۔انفارمیشن کمیشن کو مختص رقم فوری طورپر جاری کر رہے ہیں جبکہ انفارمیشن کمیشن کو ریڈیو پاکستان کی عمارت میں جگہ دی جائے گی۔
معاون خصوصی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی عوام انسانی حقوق کی تنظیموں کی طرف دیکھ رہی ہے ، کشمیری خواتین اور بچوں کیلئے ملالہ اور شرمین عبید کی آواز سننا چاہتے ہیں۔ انہوں نے عالمی تنظیموں سے مقبوضہ کشمیر کی عوام کی آواز بننے کی درخواست کی ۔
وی این ایس ، اسلام آباد