سیکوریٹی کے حوالے سے کوئی تحفظات نہیں،کھیل پر مکمل توجہ ہے:سری لنکن کپتان لاہیرو تھریمانا

208

کراچی، 26 ستمبر (اے پی پی): سری لنکا کرکٹ ٹیم کے کپتان لہیرو تھریمانا نے کہا ہے کہ ہم پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں اپنا کردار ادا کرنے آئے ہیں، سیکوریٹی کے حوالے سے اب کوئی تحفظات نہیں، اب کھیل پر مکمل توجہ ہے۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلی جانے والی تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز سے قبل جمعہ کو نیشنل اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بھرپور میزبانی پر شکریہ ادا کرتے ہیں، سیکورٹی  کے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں، ہمارے نئے کھلاڑیوں کے لیے سیریز ایک چیلنج ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، پاکستان ٹیم بھی  مضبوط ترین ٹیم ہے، سیکوریٹی سے زیادہ اب کھیل پر توجہ ہے۔ لہیرو تھریمانا نے کہا کہ ماضی میں  بھی پاکستان نے ٹیموں کو اچھی سیکوریٹی فراہم کی، ہماری ٹیم پر کوئی دباؤ نہیں، ہم پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لیے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سری لنکا کی مضبوط ٹیم ہے، سیکوریٹی کے حوالے سے ہمارے اب کوئی تحفظات نہیں، ہم سیریز میں پاکستان کے کسی خاص کھلاڑی کو اپنے لیے خطرناک نہیں سمجھتے، ہماری ٹیم کے کھلاڑی سری لنکا کا مستقبل ہیں۔

وی این ایس ، کراچی