صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی آڈٹ کے عمل میں شفافیت یقینی بنانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال پر زور

215

اسلام آباد،11ستمبر(اے پی پی ): صدرڈاکٹر عارف علوی نے آڈٹ کے عمل میں شفافیت یقینی بنانے کے لئے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال پر زور دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اچھا نظم و نسق یقینی بنانے کے لئے شفافیت کسی بھی حکومت کی ترجیح ہونی چاہئے۔

صدر مملکت  نےان خیالات کا اظہار  بدھ کواسلام آباد میں آڈیٹر جنرل آف پاکستان جاوید جہانگیر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، جنہوں نے ایوان صدر میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی  سے ملاقات کی اور صدر کو آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی جانب سے مالی سال 18-2017ء کے لئے سالانہ آڈٹ رپورٹ پیش کی ۔

آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے صدر کو سالانہ رپورٹ کے خاص پہلوؤں کے بارے میں بتایا اور کہا کہ مالی سال 18-2017ء کے دوران ایک سو تیس کھرب سے زائد روپے کا آڈٹ کیا گیا اور ایک سو ستائیس ارب روپے سے زائد بازیاب کرائے گئے۔

 وی  این ایس، اسلام آباد