صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی شہید کیپٹن محمد الحسنین نواز کے گھر جا کر شہید کے اہل خانہ سے ملاقات

163

اسلام آباد ، 6 ستمبر (اے پی پی):  صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جمعہ کو شہید کیپٹن محمد الحسنین نواز کے گھر جا کر شہید کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر صدر مملکت نے کہاکہ پوری قوم شہداءاور ان کے اہل خانہ کو سلام پیش کرتی ہے۔ شہداءنے اپنی جان کی قربانی دے کر دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا۔ انہوں نے کہاکہ پوری قوم متحد ہے اور افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔صدر مملکت نے کہا کہ مادر وطن کے لئے جان نچھاور کرنا ہماری قوم کا شیوہ ہے۔ صدر مملکت نے شہید کی بلندی درجات کے لئے دعا بھی کی۔

سورس: وی این ایس، اسلام آباد