“مُجاہد ین افلاک کو سلام” پروگرام آج نشر کیا جائیگا

368

اسلام آباد، 14 ستمبر (اے پی پی):پاک فضائیہ کے شہداء اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے پاک فضائیہ نے” مجاہدین افلاک کو سلام” کے نام سے ایک اسٹیج شو ریکارڈ کیا ہے۔ اس شو میں 1965اور 1971 کی جنگوں کے وار ویٹرنز کے ساتھ 27 فروری کو بھارتی طیارے گرانے والے “آپریشن سوئفٹ ریٹورٹ” میں حصہ لینے والے شیر دل شاہین بھی شرکت کر رہے ہیں ۔

یہ پروگرام آج (14 ستمبر ) شام 7 بجے تمام چینلز پر نشر کیا جائے گا۔

وی این ایس، اسلام آباد