وزیراعظم عمران خان کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا

192

جدہ ، 19 ستمبر (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور وزیر دفاع سے جمعرات کو یہاں ملاقات کی، جس میں   وزیر اعظم  نے سعودی ولی عہد اور وزیر دفاع کو کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی اور دوطرفہ تعلقات پر بھی  گفتگو ہوئی۔

اس موقع پر وزیراعظم نے سعودی تیل تنصیبات پر حملہ کی پرزور مذمت کی۔

ملاقات میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سیّد ذوالفقار عباس بخاری، سیکرٹری خارجہ سہیل محمود اور سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر راجہ علی اعجاز بھی موجود تھے۔

سورس: وی این ایس، اسلام آباد