وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی جنیوا میں سول سوسائٹی کی جانب سے “کشمیر-محاصرے میں” کے عنوان سے منعقدہ مذاکرے میں شرکت

225

جنیوا، 10 ستمبر ( اے پی پی): وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی  نے جنیوا میں سول سوسائٹی کی جانب سے  “کشمیر-محاصرے میں” کے عنوان سے منعقدہ مذاکرے میں شرکت میں شرکت کی۔مذاکرے کا اہتمام انسانی حقوق پر کام کرنے والی سول سوسائٹی آرگنائزیشن نے کیا تھا۔

وزیر خارجہ نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں پانچ اگست سے مکمل لاک ڈاؤن ہے ذرائع مواصلات پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے تاکہ اصل حقائق سے دنیا کو بے خبر رکھا جائے۔میں بین الاقوامی میڈیا اور انسانی حقوق پر کام کرنے والی سول سوسائٹی آرگنائزیشنز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے  نہتے مظلوم کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کی اور دنیا بھر کی توجہ اس نئے جنم لیتے ہوئے انسانی المیے کی طرف مبذول کروائی۔سول سوسائٹی آرگنائزیشنز کی جانب سے اٹھنے والی بھرپور آواز نے بھارتی استبداد سے برسرپیکار لاکھوں کشمیریوں کے حوصلے بلند کر دیے ہیں اور انہیں اب یہ مسئلہ اپنے حل کی طرف جاتا دکھائی دیتا ہے۔

 وزیر خارجہ نو سے گیارہ ستمبر تک ہیومن رائٹس کونسل کے اجلاس میں شرکت کیلئے جنیوا میں موجود رہیں گے۔

سورس: وی این ایس، جنیوا