وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت “کشمیر سیل” کا دوسرا اجلاس

191

اسلام آباد ، 8 ستمبر (اے پی پی): وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر تشکیل دیئے گئے “کشمیر سیل” کا دوسرا اجلاس وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت وزارتِ خارجہ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان ، وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم، سیکرٹری خارجہ سہیل محمود ،سول و عسکری حکام کے علاوہ وزارتِ خارجہ کے سینیئر حکام نے شرکت کی۔ کشمیر سیل کے قیام کا مقصد مقبوضہ جموں و کشمیر کی بدلی ہوئی تشویشناک صورتحال کے تناظر میں تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کے ذریعے سامنے آنے والی تجاویز کی روشنی میں مشترکہ لائحہ عمل مرتب کرنا ہے۔ وزیر خارجہ نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں پانچ اگست سے جاری بدترین کرفیو اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو دنیا بھر کے سامنے لانے کیلئے ، اب تک کی جانے والی کاوشوں سے آگاہ کیا۔

وی این ایس، اسلام آباد