وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)کے  ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس سے ملاقات

186

جنیوا(سوئٹزرلینڈ)،10ستمبر(اے پی پی ):وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے جنیوا میں جاری ہیومن رائٹس کونسل کے اجلاس کے موقع پر عالمی ادارہ صحت ( WHO) کے  ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس سے ملاقات کی ،دوران ملاقات مقبوضہ جموں و کشمیر میں مسلسل کرفیو کے سبب انسانی جانوں کو درپیش شدید خطرات کے حوالے سے تبادلہ ء خیال کیا گیا۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اس موقع پر کہا کہ بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں پانچ اگست سے مسلسل کرفیو نافذ کر رکھا ہے صورتحال اس قدر تشویشناک ہے کہ خوراک اور ادویات تک میسر نہیں ہو رہیں۔میڈیکل سٹاف کو حاملہ خواتین، بچوں اور بوڑھوں کو طبی سہولیات فراہم کرنے میں شدید دشواری کا سامنا ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی تشویشناک صورتحال ایک نئے انسانی المیے کے رونما ہونے کی نشاندھی کر رہی ہے۔عالمی ادارہ صحت ، لاکھوں نہتے کشمیریوں کی زندگیاں بچانے کیلئے فوری اقدامات کرے۔

وی این ایس، اسلام آباد