شہباز شریف، مولانا و ہمنوا کو عوام اور ان کے حالات سے کوئی دلچسپی نہیں:ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

0
100

اسلام آباد ، 18 اکتوبر (اے پی پی): وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ شہباز شریف کا 6 ماہ میں معیشت بہتر کرنے کا دعویٰ ویسا ہی ہے جیسے تین ماہ میں لوڈ شیڈنگ کے خاتمے اور آصف زرداری کو سڑکوں پر گھسیٹنے کا بیان تھا۔

سماجی رابطہ کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں  انہوں نے کہا کہ خود اقتدار میں ہوں تو جمہوریت اپنی مدت پوری کرے، عوام اگر عمران خان کو منتخب کریں تواصول بدل جاتے ہیں؟ شہباز شریف، مولانا و ہمنوا کو عوام اور ان کے حالات سے کوئی دلچسپی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ معیشت کا پہیہ جام کر کے قوم پر قرضوں کا بوجھ لادنے والے آج مگرمچھ کے آنسو بہا رہے ہیں۔

سورس: وی این ایس، اسلام آباد