وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے  اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ

0
88

اسلام آباد ، 03 اکتوبر ( اے پی پی ): وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے  اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عوام میں مولا نا  فضل الرحمن  کی پذیرائی تب ہی ممکن ہے جب مولا نا   اپنی آواز مظلوم کشمیریوں کے حق میں بلند کریں گے۔ کشمیر کمیٹی کے چیئرمین کے طور پر پروٹوکول اور مراعات کا قرض ادا کرنے کا وقت آگیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ   ٹویٹر پر  معاون  خصوصی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن اور پی پی پی مولانا فضل الرحمن کے ساتھ مسلسل سیاست کر رہی ہیں۔ اپوزیشن سیاسی منافقت کی مثال بن چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دو سیاسی جماعتیں مولانا   کو  اپنے ذاتی مفادات کی بھینٹ چڑھانا چاہتی ہیں۔انہوں نے استفسار کیا کہ ایک سیاسی نبض شناس عوام کی نبض کو کیوں نہیں سمجھ پا رہا۔ انہوں نے  مولانا     کو   پیغام   دیا کہ اپنے الفاظ کے تیروں کا رخ حکومت کے بجائے  مودی کی جانب موڑیں۔ڈاکٹر  فردوس عاشق اعوان نے مزید  کہا  کہ جو   آپس  میں سچ نہیں بول سکتے وہ عوام کے ساتھ کیا سچ بولیں گے۔

وی این ایس ، اسلام آباد