قومی ٹیم ٹی ٹوئنٹی سیریز  کے لیے لاہور پہنچ گئی

231

لاہور، 03  اکتوبر (اے پی پی): سرفراز احمد کی قیادت میں پاکستان کرکٹ ٹیم کراچی میں ون ڈے سیریز جیتنے کے بعد لاہور پہنچ گئی   جبکہ مہمان ٹیم آج شام صوبائی دارالحکومت پہنچے گی۔

پروگرام کے مطابق  ٹی ٹونٹی  میچیز  کے لیے دونوں ٹیمیں 4 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس کریں گی  جبکہ میچز 5 ، 7 اور 9 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔

سیکیورٹی کو یقینی بنانے کےلیے  نشترپارک اسپورٹس کمپلیکس میں واقع  داخلی راستوں کو ہر قسم کی ٹریفک اور آمد و رفت کے لیے بند کردیاگیاہے  جبکہ  اہلکاروں سمیت تمام متعلقہ افراد کو خصوصی کارڈز  جاری کیے گئے ہیں۔

وی این ایس، لاہور