ای کامرس پالیسی   معیشت کی ترقی اور استحکام میں سنگ میل ثابت ہوگی: ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

168

اسلام آباد ، 02 اکتوبر  (اے پی پی ): وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا  کہ  ای کامرسپالیسی  معیشت کی ترقی اور استحکام میں سنگ میل ثابت ہوگی، ای کامرس وزیراعظم کے وژن  کے تحت کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے،نوجوانوں اور چھوٹے کاروباری طبقے کی حوصلہ افزائی  کیجانب اہم حکومتی قدم ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ   ٹویٹر  پر معاون خصوصی  کا کہنا تھا کہ  ای کامرس  پالیسی پاکستان کی معیشت کو دور حاضر کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرے گی اور کاروباری سرگرمیوں میں اضافے کا باعث بنے گی۔اس سے کاروباری آسانیوں کے نئے افق روشن ہوں  گے۔

ڈاکٹر فردوس اعوان  نے کہا کہ مالی معاملات کو ڈیجیٹلائز کرنے سے سرمایہ کاری اور صارفین کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا جبکہ دوہرے ٹیکس سے بچنے کے لیے آسان سنگل ٹیکس ریٹرن فارم  بھی متعارف کرایا جائے گا۔لاجسٹک کے شعبے کو موثر اور تیز رفتار بنانے کے لیے ای کامرس پر منتقل کیا جائے گا۔ معاون خصوصی نے  آگاہ کیا کہ گزشتہ دو سال میں ای کامرس کے نتیجے میں ہونے والی سیل میں تقریبا دو گنا اضافہ ہوا ہے۔

وی این ایس ، اسلام آباد