عمران خان ملت اسلامیہ میں اتحاد و یگانگت اور افہام و تفہیم کے داعی بن کر ابھر رہے ہیں: ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

224

اسلام آباد، 15 اکتوبر ( اے پی پی): وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے بروز منگل کو اپنے ایک  ٹویٹ میں کہا کہ  وزیراعظم عمران خان ملت اسلامیہ میں اتحاد و یگانگت اور افہام و تفہیم کے داعی بن کر ابھر رہے ہیں۔ وہ خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے سعودی عرب روانہ ہوئے ہیں۔ سعودی قیادت سے باہمی دلچسپی کے دوطرفہ تعلقات، عالمی و علاقائی صورتحال پر بات چیت ہوگی۔

معاونِ خصوصی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے سعودی عرب کے ساتھ دیرینہ مذہبی، ثقافتی اور تاریخی روابط استوار ہیں۔ باہمی اعتماد اور بھائی چارے پر مبنی تعلقات ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان سے مزید مضبوط ہوئے۔ سعودی عرب اور پاکستان نے آزمائش کی ہر گھڑی میں ایک دوسرے کا بھرپور ساتھ دیا ہے۔

وی این ایس، اسلام آباد

Download video