وزیراعظم پاکستان چین کے انتہائی اہم دورے پر ہیں جہاں وہ انوسٹر کو پاکستان میں انوسٹمنٹ کی ترغیب دے رہے ہیں: ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

186

لاہور، 8 اکتوبر (اے پی پی): معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ریڈیو ایک ایسا ادارہ ہے جس نے ہمیشہ پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کی وہ چاہے جنگ کا زمانہ ہو یا امن کایہ ادارہ ہمیشہ پاکستان کی آواز بنا رہا۔ آج کل ریڈیو پاکستان کی آواز کمزور ہو رہی تھی جس کو توانا بنانے کے لیے وزیراعظم نے جو دیوٹی دی تھی اس کے تحت انفارمیشن کے تمام اداروں کو مضبوط بنانے کے لیے یہاں آئی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ریڈیو پاکستان نے ہمیشہ فن اور فنکار کا معاشی تحفظ کیا لیکن اس ادارے کی اب حالات خراب تھے۔ اس ادارے جتنے بھی مسائل تھے ان کو وزیراعظم کی بھرپور سپورٹ سے 700 ملین روپے سے پنشن، تنخواہ اور آرٹسٹ کے معاوضے کے تحت 70 ملین دیے گئے اسی طرح میڈیکل کا وجب الادا بھی 70 ملین کے قریب تھے جن کو کلیئر کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ادارے کو جن کارکنوں نےجوانیاں دی ہیں ان کو ون سٹیپ پرموشن دینے جا رہے ہیں۔ اس ادارے کی یونین کو اور منسٹری ساتھ بٹھا کہ ورکرز کی فلاح کے لیے کام کر رہے ہیں تاکہ ان کی صلاحیت کو پرموٹ کریں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریڈیو پاکستان لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جہاں حکومت سے ریڈیو کے ورکرز کو توقعات تھی وہیں حکومت کو بھی اب ان سے کام کی توقع ہے جس کے تحت اب ان کو حکومت جدید مشینری اور الیکٹرانک میڈیا کی طرف لیکر جا رہے ہیں. انہوں نے کہا کہ میرپور میں زلزلے کے دوران ریڈیو پاکستان کی عمارت کو بھی نقصان ہوا۔ جہاں عملے نے ٹینٹ اور کنٹینر کے ذریعے پاکستان کی عوام نا صرف پاکستان بلکہ مقبوضہ کشمیر میں پہنچانے میں کردار ادا کر رہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان چین کے انتہائی اہم دورے پر ہیں جہاں وہ انوسٹر کو پاکستان میں انوسٹمنٹ کی ترغیب دے رہے ہیں اور چین کے قومی دن کے حوالے سے مبارک باد بھی دینے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین کے  کرپشن ماڈل جس نے اسے دنیا کے صف اول ممالک شامل کر دیا وزیراعظم اس کو بھی سمجھنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ سی پیک میں 3 اسٹیشن کام کر رہے ہیں لیکن چین نے مزید 5 اسٹیشن کی ڈیمانڈ کی ہے جس کو حکومت دیکھ رہی ہے اب ریڈیو پاکستان سی پیک کے منصوبوں میں  کلیدی کردار ادا کرتا نظر آئے گا. انہوں نے کہا کہ ترکی کے صدر بھی پاکستان تشریف لا رہے ہیں جن کے ساتھ ریڈیو پاکستان کے ملازمین کی  کپسٹی بلڈنگ کے تحت ایم او یو سائن کریں گے. انہوں نے کہا کہ اسی طرح وائس آف امریکہ کو ائیر ٹائم دیا ہوا ہے اس میں مزید اضافہ کر رہے ہیں۔ میڈیا کے مختلف سوالات کے جوابات دیتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ماضی میں کرپٹ لوگوں کو ریلیف ملتا رہتا تھا لیکن تحریک انصاف کی حکومت میں ان کو ریلیف کے حوالے سے مایوسی کا سامنا ہے جہاں وہ اب ملک کو عدم استحکام کرنے کے لیے اس وقت جب کشمیر کی آواز طاقت ور بن کر ابھری اور وزیراعظم نے کشمیریوں کے سفیر کی حیثیت سے بہترین مقدمہ لڑا جس کی وجہ سے مودی کو بیرونی محاظ میں شکست ہوئی تو اس نے اندرونی سطح پر اپنے نادان دوستوں کے زریعے اسلام آباد میں مورچہ بنانے کی کوشیش کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلیک منی والے تاجر سے پوچھ گچھ ہو گی جن کی وائٹ منی ہے ان کے راستے کی مشکلات کو دور کیا گیا ہے. کشمیر کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ دہائی سے کشمیر کا مقدمہ نہیں لڑا گیا اور پچھلے دور حکومت میں وزیر خارجہ بھی نہیں تھے جو کشمیریوں کا مقدمہ لڑتے. یہ پہلی بار ہے کہ وزیراعظم پاکستان نے ایک ہفتے کے دورے میں 120 میٹنگ کی جس کی وجہ سے اب ہر طرح کا میڈیا، ہیومن رائٹس کمیشن اور بہت سے ممالک نے آواز اٹھائی ہے. انہوں نے کہا کہ عوام نے جن کو قیادت کا اہل نہیں سمجھا ان سے تحریک انصاف کی حکومت کو کوئی پریشانی نہیں ہے مولانا صاحب کو اقتدار سے محرومی کی وجہ سے بے چینی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نومبر میں کرتار پور راہداری کو نقصان پہنچانے کے لیے ہندوستان پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتا ہے پر راہداری کے منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچا کے ان کے ناپاک  عظائم خاک میں ملا دیں گے۔

وی این ایس، لاہور