پی ایس ڈی پی 20-2019 کے منصوبوں کا جائزہ اجلاس

151

اسلام آباد،18 اکتوبر  (اے پی پی ):وفاقی وزیر براۓ منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار کی زیر صدارت پی ایس ڈی پی 20-2019 کے منصوبوں کا جائزہ اجلاس آج منعقد ہوا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت تندہی سے اپنے ترقیاتی ایجنڈا پر عملدرآمد کر رہی ہے ۔

خسرو بختیار نے کہا کہ ڈی ڈی ڈبلیو پی، سی ڈی ڈبلیو پی اور ایکنک جیسے فورمز کی منصوبوں کو منظور کرنے کے اختیارات بڑھانے کا مقصد پی ایس ڈی پی کے تحت منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانا ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید  کہا کہ وزارتوں و ڈویژنز کو ڈی ڈی ڈبلیو پی میں منصوبوں کی منظوری کے عمل کو مزید تیز کرنا

ہو گا ،وزارتوں و ڈویژنز کو دی دیئے  گئے ٹائم فریم کے اندر منصوبوں کے پی سی ونز پلاننگ کمیشن کو جمع کرانے ہوں گے تاکہ منصوبوں پر عملدرآمد کو تیز کیا جا سکے۔

اجلاس میں متعلقہ وزارتوں اور محکموں سے سیکرٹریز اور اعلی حکام نے  شرکت کی۔

وی این ایس، اسلام آباد

Video Download