اطالوی سیکرٹری جنرل ڈیفنس کا ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ

136

سورس :اسلام آباد ،18 اکتوبر (اے پی پی ):  اٹلی کے سیکرٹری جنرل ڈیفینس اور نیشنل آرما منٹس ڈائریکٹر لیفٹیننٹ جنرل نیکولو فالساپرنا  نے آج ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔

ایئر ہیڈ کوارٹرزآمد پر  ائیرمارشل  عاصم ظہیر، وائس چیف آف ائیر سٹاف، پاکستان ائیر فورس نے معزز مہمان کا استقبال کیا جبکہ  پاک فضائیہ کے چاق وچوبند دستے نے انہیں سلامی پیش  کی ۔معزز مہمان نے پاک فضائیہ کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لئے یاد گارِ شہداء پر پھولوں کی چادر بھی  چڑھائی۔

وائس چیف آف ائیر سٹاف نے کہا کہ پاکستان اوراٹلی کے درمیان دوستانہ تعلقات ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دونوں دوست ممالک کے مابین موجودہ سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کو مزید وسعت دی جائے گی۔

وائس چیف آف ائیر سٹاف کے  آفس میں ہونے والی  ملاقات میں دونوں معزز شخصیات نے پیشہ ورانہ دلچسپی  اور باہمی تعاون کے امور پر تباد لہ ء خیال کیا۔اطالوی سیکرٹری جنرل ڈیفنس نے پاک فضائیہ کی پیشہ وارانہ مہارت کی تعریف  بھی کی۔

وی این ایس،اسلام آباد

Video Download