ترک مسلح افواج کے کمانڈر جنرل  کا  نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ

129

اسلام آباد،19 نومبر(اے پی پی ):ترک مسلح افواج کے کمانڈر جنرل یاشر گلرنے نیول   ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا، نیول ہیڈکوارٹرز آمد پر قائم مقام چیف آف دی نیول اسٹاف وائس ایڈمرل محمد فیاض جیلانی نے معزز مہمان کا استقبال کیا

نیول ہیڈ کوارٹرز آمد پر معزز مہمان کو روایتی انداز میں گارڈ آ ف آنر پیش کیا گیا ،معزز مہمان نے نیول ہیڈکوارٹرز میں یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور ان کا پرنسپل اسٹاف آفیسرز سے تعارف کرایا ۔

ترک کمانڈر نے وائس ایڈمرل محمد فیاض جیلانی سے خصوصی ملاقات   کے دوران باہمی دلچسپی اور تبادلہ خیال کرتے ہوئے معزز مہمان کو کشمیر پر پاکستان کے اصولی موقف سے بھی آگاہ کیا ،ترک کمانڈر کا یہ دورہ دونوں ملکوں بالخصوص مسلح افواج کے مابین تعلقات کو مزید فروغ دے گا۔

وی این ایس ،اسلام آباد

Download Video