آرمی چیف کی مدت سے متعلق  فیصلہ 2 ماہ قبل ہوچکا :صدر مملکت

156

کوئٹہ  18 نومبر(اے پی پی):  صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی  نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی مدت سے متعلق 2 ماہ قبل فیصلہ ہو چکا، مولانا فضل الرحمن کا مارچ اور دھرنا بغیر کسی نقصان کے ختم کرنے پر حکومت کو مبارکباد پیش کرتاہوں ۔

کوئٹہ میں لائیو سٹاک  ایکسپو کے افتتاح کے بعد وزیراعلیٰ بلوچستان کے ہمراہ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے صدر مملکت کا کہنا تھا کہ مجھے خوشی ہے کہ لائیو اسٹاک کے حوالے سے اتنا بہترین پروگرام پیش کیا گیا ۔ انہوں    نے کہا  کہ دنیا کو دیکھنا چاہیئے کہ پاکستان اور بلوچستان کتنا ذرخیز ہے،  اب   سی پیک کی وجہ سے بلوچستان میں ترقی کے راستے تیزی سے کھل رہے ہیں جبکہ  معدنیات، فشریز اور سیاحت سے معیشت کو بڑھانے میں مددملے گی۔   انہوں نے کہا میں جام صاحب کے کام سے بہت متاثر ہوا ہوں۔ صدر پاکستان   نے کہا  کہ آرمی چیف کی مدت سے متعلق 2 ماہ قبل فیصلہ ہو چکا ہے، حکومت کو مبارکباد دیتا ہوں کہ آزادی مارچ اور دھرنے بغیر کسی نقصان کے ختم ہوئے۔

صدرمملکت نے    کا مزید کہنا تھا کہ   کشمیر   کےمعاملے پر پاکستان نے دنیا بھر میں بہت بڑا کردار ادا کیا ہے ، وزیراعظم  عمران   خان  نے اقوام متحدہ میں خطاب کرکے   کشمیر  اور مسلم امہ کی بہتر طریقے سے نمائندگی کی ۔ بھارت اپنے مذموم مقاصد کے باعث دلدل میں پھنستا چلا جارہا ہےاس کی بزدلانہ حرکت پر پاک فوج نے بھرپور جواب دیا اور دیتی  رہے گی ۔انہوں نے کہا نیب اگر کوئی غیرقانونی کام کرے گا تو میڈیا کو نشاندہی کرنی چاہیئے۔

 

وی ا ین ایس اسلام آباد

Download Video