عمران خان قوم کے ہیرو، پاکستان کا چہرہ اور نوجوانوں کی امید ہیں: ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

141

اسلام آباد ، 18 نومبر (اے پی پی):وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عمران خان کا سچ بلاول کو گولی کی طرح لگا ہے، پرویز مشرف سے این آر او لینے والے کس نظریہ کی بات کرتے ہیں۔

 ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ عمران خان قوم کے ہیرو، پاکستان کا چہرہ اور نوجوانوں کی امید ہیں، انشاءاللہ امیدوں کے یہ چراغ روشن رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ فرسودہ اور گھسے پٹے نظام سے جونکوں کی طرح جڑے خاندانوں اور سیاسی جماعتوں کو خدشہ ہے کہ عمران خان کامیاب ہو گئے تو ان کی “لائسنس ٹو کرپشن” کی سیاست دفن ہو جائے گی۔

 ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مزید  کہا کہ پاکستان اور عمران خان لازم و ملزوم ہیں، کرپشن کے خلاف ان کا عزم غیر متزلزل ہے اور رہے گا۔

وی  این ایس، اسلام آباد