مریم نواز کی ضمانت عدالتی فیصلہ ، کیس میں نیب مدعی کی حیثیت سے اپنا تفصیلی موقف دینے کا مجاز ہے،ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

160

اسلام آباد ، 4 نومبر (اے پی پی):وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مریم نواز کی ضمانت عدالتی فیصلہ ہے، کیس میں نیب مدعی کی حیثیت سے اپنا تفصیلی موقف دینے کا مجاز ہے۔

سماجی رابطہ کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ بلاامتیاز ہر شہری پر قانون کا یکساں اطلاق وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں نئے پاکستان کا مشن ہے، “دو نہیں ایک پاکستان” کے نعرے کی عملی تعبیر کیلئے پرعزم ہیں۔

وی این ایس، اسلام آباد

Download Video